پنجاب میں کورونا کی صورتحال میں بہتر! گزشتہ" 24" گھنٹوں میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی"

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات رپورٹ ہونے کے آغاز سے کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہے کسی روز صوبے میں کورونا وائرس سے کوئی موت نہ ہوئی ہوپنجاب میں کورونا کی صورتحال بہتر ہوتی جا رہی ہے جس کے بعد اب پہلی مرتبہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ مقامی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات رپورٹ ہونے کے آغاز سے کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہے کسی روز صوبے میں کورونا وائرس سے کوئی موت نہ ہوئی ہو۔

اس کے علاوہ اگر پنجاب میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو کورونا وائرس نے مزید 172 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے آبادی کے حساب سے سب سے بڑے صوبے میں کورونا وائرس سے کوئی موت نہ ہونا امید کی کرن ہے۔ سرکاری اعداد و شمار بتانے والے پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 172 افراد کے متاثر ہونے سے مجموعی کیسز کی تعداد 92 ہزار 73 تک پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ پورے پاکستان میں اس وقت کورونا کی صورتحال بہتری کی طرف جانا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد اب عید کے موقع پر لوگوں سے عید ایس او پیز کے تحت منانے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں اگر کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 20 اموات ہوئیں جن میں سے 17 اموات ہسپتالوں میں اور 3 اموات گھروں میں ہوئیں۔

اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 27 ہزار 421 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پازیٹو کیسز کی تعداد 1 ہزار 176 تھی۔ اس عرصہ کے دوران 22 ہزار 56 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 480، پنجاب میں 7 ہزار 23، خیبر پختونخوا میں1 ہزار 733، اسلام آباد میں 1 ہزار 644، بلوچستان میں 639، گلگت بلتستان میں 102، آزاد کشمیر میں 436 ٹیسٹ شامل ہیں۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 41 ہزار 26 ہو چکی ہے۔پنجاب میں کورونا سے 2 ہزار 116 اموات ہوئیں۔ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 178 اموات ہوئیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 اموات ہسپتالوں میں ہوئی۔ اسلام آباد میں کورونا سے مجموعی طور پر164 اموات ہوئیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں کورونا کا ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

راولپنڈی میں "15سالہ لڑکے" کے اغواء کا ڈراپ سین!

چین دنیا کا نمبر ون" اقتصادی ٹائیگر" بننے کے قریب پہنچ گیا!