گاڑیاں بنانیوالی ایک ایسی کمپنی جس نے ابھی تک ایک بھی گاڑی بھی فروخت نہیں کی لیکن کمپنی کی مالیت 23ارب ڈالرہوگئی

ایلن مسک کی ٹیسلاکمپنی الیکٹرک گاڑیاں بنانےمیں یدطولیٰ رکھتی ہے اس کے مقابلے میں ایک کمپنی نکولاموٹرز بنائی گئی ہے جس نے ابھی تک اپنی ایک گاڑی بھی فروخت نہیں کی لیکن کمپنی کی مالیت 23ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے ،بزنس انسائیڈر کے مطابق نکولاموٹرز کی بنیاد رکھے جانے کے بعد سے سرمایہ کار تیزی سے اس میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ک مپنی ابھی اپنی پہلی پراڈکٹ ڈلیور کیے جانے سے مہینوں دورہے لیکن خطیر
سرمایہ کاری کی وجہ سے اس کی مالیت 23ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق نکولاموٹرز کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر ٹریورملٹن کاکہناہے کمپنی کی مالیت کی نہ مجھے پرواہے اورنہ کمپنی کے دوسرے حصص داروں کو۔ہمیں صرف ماحول کی پرواہ ہے جسے ہم محفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ہم یہ نہیں سوچتے کہ ہم چھ مہینے یاآٹھ مہینے بعد آمدنی کمانے والے ہیں ۔ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہم دنیا کوتبدیل کرنے جارہے ہیں ،ہم ماحول سے کاربن
کی مقدار کم کرنے جارہے ہیں اوردنیا کوآئندہ نسلوں کےلیے محفوظ بنانےکے لیے سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پنجاب میں کورونا کی صورتحال میں بہتر! گزشتہ" 24" گھنٹوں میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی"

راولپنڈی میں "15سالہ لڑکے" کے اغواء کا ڈراپ سین!

چین دنیا کا نمبر ون" اقتصادی ٹائیگر" بننے کے قریب پہنچ گیا!