ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانے کے علاوہ اور کیا سزا دینے کا فیصلہ کر لیا گیا///
ماسک نہ پہننے پر جرمانوں کے بعد دو مہینے قید کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں سپیشل مجسٹریٹس کو اختیارات دے دئیے ہیں اور اس پر آج سے سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر کورونا کے پھیلاءو میں تیزی اور سنگینی آنے کے باعث ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس میں گھر سے نکلتے ہی ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس میں شہریوں کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ملحوظ خاطر نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر موٹر سائیکل سواروں ، رکشہ ڈرائیورز اور گاڑی سواروں کو 300 سے 500 روپے جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ماسک نہ پہننے پر سپیشل مجسٹریٹوں کو دو ماہ تک قید سنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں