پنجاب حکومت کا" 8" دن کے لیے تمام مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ!!
فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا،کیٹل مارکیٹ ،کھانے پینے، میڈیکل اور گراسری سٹور کھلے رہیں گے, پنجاب حکومت نے 8 دن کے لیے تمام مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں آج رات 12 بجے سے مارکیٹس بند کر دی جائے گی۔پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے پیش نظر تیاری مکمل کرلی ہے۔اسی حکمت عملی کے تحت پنجاب حکومت آج سے آٹھ روز کے لیے مارکیٹیں بند کرے گی!
صوبائی وزیر راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں دیگر وزراء بھی شریک تھے۔اجلاس میں کورونا کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں آٹھ روز تک لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔آج رات 12 بجے سے اگلے بدھ تک تمام مارکیٹیں بند ہو گئی۔کیٹل مارکیٹ ،کھانے پینے، میڈیکل اور گراسری سٹور کھلے رہیں گے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں